28 مئی 2011 - 19:30

افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملوں میں 38 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 20 پولیس اہل کار اور 18 شہری ہیں۔

ابنا: جنگ کے مطابق یہ واقعہ شمال مشرقی صوبے نورستان کے ضلع دو آب میں پیش آیا۔

صوبائی گورنر جمال الدین بدر کے مطابق نیٹو کے طیاروں نے ضلع دو آب کے اس علاقے پر بمباری کی جس پر پولیس نے گذشتہ دنوں طالبان کے ساتھ لڑائی کے بعد قبضہ کیا تھا۔

گورنر کے مطابق غلطی سے کی گئی بمباری میں 38 افراد مارے گئے جن میں 18 شہری اور 20 پولیس اہل کار شامل ہیں۔۔

اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور تفتیشی ٹیم علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں شہریوں کی ہلاکت کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

ادھر جنوبی صوبے ہلمند میں بھی نیٹو کے فضائی حملے میں 14 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق حملہ نو زاد ضلع میں امریکی فوجیوں کے اڈے پر فائرنگ کے بعد کیا گیا۔ مرنے والوں میں پان بچیاں ، سات لڑکے اور دو خواتین شامل ہیں۔ اتحادی فوج کے مطابق دونوں واقعات کی تحقیقات کے لئے ٹیمیں متعلقہ علاقوں میں بھیج دی گئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت  

- رہبر انقلاب اسلامی کے فتاوی کے بارے میں آیت اللہ سیستانی کا فتوی / اپڈیٹ